ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تعلیم کا مقصد کردار کی تعمیر اور مجموعی طور پر اچھے افراد تیار کرنا ہے: نائب صدرِ جمہوریہ وینکیا نائیڈو

تعلیم کا مقصد کردار کی تعمیر اور مجموعی طور پر اچھے افراد تیار کرنا ہے: نائب صدرِ جمہوریہ وینکیا نائیڈو

Sun, 04 Apr 2021 11:33:55    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)نائب صدرِ جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے آج نو جوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان کے شاندار ماضی سے تحریک حاصل کریں اور اپنے آپ میں کاروبار اور جدت طرازی کا جذبہ پیدا کریں۔

انہوں نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے بھی کہاہے کہ وہ طلباء کو21 ویں صدی کی صلاحیتوں سے لیس کریں تاکہ وہ روزگار پیدا کرنے والے بن کر ابھر سکیں۔ آج اڈیشہ کے بھوبنیشور میں اْتکل یونیورسٹی کے 50 ویں تقسیم ِ اسناد کے جلسے (کنوو کیشن) سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرِ جمہوریہ نے طلباء اور فیکلٹی کو بین الاقوامی تعلیم کی ہندوستان کی عظیم روایات کو یاد دلایا۔

انہوں نے، اِس بات کو اجاگر کیا کہ تعلیم کا مقصد صرف علمی ترقی نہیں ہے، بلکہ کردار کی تعمیر اور ایسے جامع افراد کو تیار کرنا ہے، جو 21 ویں صدی کی صلاحیتوں سے پوری طرح لیس ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے ہم مستقبل میں، اِس طرح کی آفات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو سکیں گے۔ طلباء کو آئندہ نسل کے لیڈر، وکیل، ماہرینِ تعلیم اور ایڈمنسٹریٹر قرار دیتے ہوئے، نائب صدرِ جمہوریہ نے، انہیں بتایا کہ اْن کا مستقبل ، اِس ملک کے مستقبل کے ساتھ جڑا ہواہے اور انہیں ہدایت دی کہ وہ ڈسپلن پیدا کریں اور کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے ایمانداری اور محنت سے کام لیں۔

انہوں نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ وہ محروم لوگوں کی ضروریات کو سمجھیں۔ نو جوانوں کو تبدیلی کی کلید قرار دیتے ہوئے انہوں نے، اْن سے کہا کہ وہ بھوک، بیماری، لا علمی اور دیگر برائیوں سے لڑیں، جس سے ملک کی ترقی پر اثر پڑتا ہے۔


Share: